بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر،وزیراعظم کا دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ

صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے حکومتی عزم کااعادہ کیاہے۔لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی طرف سے بھارتی حمایت یافتہ سترہ خارجیوں کو ہلاک کرنے پراپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں اوربلندحوصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششیں پاک سرزمین سے بھارتی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کی عکاس ہیں۔

صدرآصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہاکہ فتنہ الخوارج اور اس کے نیٹ ورک کاخاتمہ ملک میں پائیدارامن اوراستحکام کے لئے ناگزیر ہے۔انہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ملک کی بہادر افواج کے ساتھ شانہ بشانہ متحدہے۔وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہاکہ سیکیورٹی فورسز نے پنی پیشہ وارانہ مہارت اوربروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا۔

اشتہار
Back to top button