
قومی
وزیرِاعظم کا پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی تعلقات میں تیزی لانے پر زور
وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارتی روابط کو مزید فروغ دینے کے لیے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، بالخصوص پاکستانی بیف کی ملائیشیا کو برآمدات کے تناظر میں۔
وزیرِاعظم نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارتی تعاون سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، جسے پاکستان قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مواقع کو عملی شکل دینے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں، تاکہ دوطرفہ تعلقات کو اقتصادی بنیادوں پر مزید مضبوط کیا جا سکے۔