
قومی
پاکستان اور ملائیشیا کا دو طرفہ اور عالمی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم محمد اسحاق ڈار نے نیویارک میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ سری اُتاما محمد حسن سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مختلف بین الاقوامی فورمز پر شراکت داری کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
فریقین نے اتفاق کیا کہ آئندہ ماہ کے اوائل میں کوالالمپور میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی اقتصادی ایجنڈے اور عالمی امور پر جامع جائزہ لیا جائے گا۔
یہ ملاقات پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نئی جہت دینے اور مشترکہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔