بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ازبکستان کے پارلیمانی وفد کا پاکستان کا پانچ روزہ دورہ

ازبکستان کی قانون ساز اسمبلی کے ایوانِ بالا کے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد پاکستان کے پانچ روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

یہ دورہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔ اپنے قیام کے دوران ازبک وفد پاکستان کی سیاسی قیادت اور اسپیکر قومی اسمبلی سے اہم ملاقاتیں کرے گا، جن میں قانون سازی کے شعبے میں تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وفد پاکستان-ازبکستان پارلیمانی فرینڈشپ گروپ کے ارکان سے بھی ملاقات کرے گا اور پاکستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کا دورہ کرے گا۔

یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔

پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات باہمی احترام، ثقافتی ہم آہنگی اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، جنہیں مزید فروغ دینے کا عزم دونوں ممالک رکھتے ہیں۔

اشتہار
Back to top button