
قومی
پاکستان،روس،چین،ایران کا پرامن اورمتحد افغانستان کی حمایت کا اعادہ
نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان، روس، چین اور ایران کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار ملکی اجلاس میں افغانستان کی بطور خود مختار، متحد اور پُرامن ریاست کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
چاروں ملکوں نے مؤثر علاقائی اقدام کی حمایت کی جس کا مقصد افغانستان کی معاشی ترقی ہے۔ انہوں نے افغانستان کے ساتھ مسلسل اقتصادی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر افغانستان کی مسلسل مدد انتہائی ضروری ہے۔
انہوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ افغان عوام کو ہنگامی بنیاد پر انسانی امداد کی فراہمی تیز کی جائے۔