بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بھارت دہشتگردی کی کارروائیوں کا سرپرست ہے،پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گردی کی کارروائیوں کی سرپرستی اور دہشتگردانہ اقدامات کو فروغ دینے میں ملوث ہے اور اندرون اور بیرون ملک ریاستی دہشتگردی بھارت کی پالیسی کا حصہ ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی معاونت، اس کی پشت پناہی اور مالی معاونت کو مزید چھپا نہیں سکتا۔

دہشت گردی کے بارے میں بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے صائمہ سلیم نے کہا کہ ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈسمیت بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی نے نہ صرف پاکستان میں ہزاروں بے گناہ شہریوں کی جانیں لیں بلکہ عبادت گاہوں، درس گاہوں اور ذریعہ معاش کے مقامات بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے 1960کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سے اس کی بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی بے نقاب ہو گئی ہے۔

 

اشتہار
Back to top button