بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین سینیٹ کا پاکستان اور اٹلی کے درمیان اقتصادی روابط مستحکم بنانےپر زور

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان اقتصادی اورسیاسی روابط مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان میں اٹلی کی سفیر MARILINA ARMELLIN کے اعزاز میں ایک ظہرانے سے خطاب کررہے تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ اٹلی یورپی یونین میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ۔

انہوں نے اٹلی میں متحرک پاکستانی برادری کے کردار کو اجاگر کیا جو دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم پل کا کردارادا کررہی ہے۔

اٹلی کی سفیر نے اس موقع پر اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اٹلی کی پارلیمنٹ میں اٹلی پاکستان دوستی گروپ کی چیئرپرسن SARA FERRARI جلد پاکستان کا دورہ کریںگی۔

 

اشتہار
Back to top button