
قومی
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ڈیرہ غازی خان میں ای بس سروس کا افتتاح
پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز شریف نے جمعرات کےر وز ڈیرہ غازی خان میں ای بس سروس کا افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان، لیہ، کوٹ ادو، مظفرگڑھ اور تونسہ سمیت ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ایک سو سے زائد الیکٹرک بسیں چلائی جائینگی۔وزیراعلی نے ڈیرہ غازی خان میں کینسر کے علاج کیلئے ایک ہسپتال قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔