بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے: وزیرِاعظم شہباز شریف

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کو حکومت اعلیٰ ترین ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے، اور اس ہدف کے حصول کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے یہ بات نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کے دوران کہی۔وزیرِاعظم نے پولیو کے خاتمے، حفاظتی ٹیکہ جات، غذائی بہتری اور مالی شمولیت کے شعبوں میں پاکستان کے لیے گیٹس فاؤنڈیشن کی قیمتی معاونت کو سراہا۔

انہوں نے حالیہ 2025 کے سیلاب کے دوران گیٹس فاؤنڈیشن کی فراخدلانہ امداد پر بھی اظہارِ تشکر کیا، اور 2022 کے سیلاب میں ریلیف سرگرمیوں کے لیے ادارے کی نمایاں خدمات کو یاد کیا۔وزیرِاعظم نے معیشت کی بحالی، کیش لیس ڈیجیٹائزیشن، اور وسیع تر معاشی اصلاحات کے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے، ان تمام شعبوں میں گیٹس فاؤنڈیشن کے عملی، مثبت اور قابلِ قدر تعاون کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے صحت، غذائیت، ڈیجیٹل ترقی اور پاکستان کی سماجی و معاشی بہتری کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اشتہار
Back to top button