بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان کا آئی ٹی شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن، سالانہ 20 فیصد شرحِ نمو — شزہ فاطمہ

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن، شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئی ٹی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور سالانہ 20 فیصد کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

وہ آج کراچی میں منعقدہ آئی ٹی سی این ایشیا 2025 (ITCN Asia-2025) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہدف ہے کہ اس سال ایک ملین نوجوانوں کو جدید آئی ٹی مہارتوں سے آراستہ کیا جائے، تاکہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا سکے۔

شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ ملک میں انٹرنیٹ اور آئی ٹی سے جڑے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور اس ضمن میں تمام خطوں میں 5G ٹیکنالوجی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کے میدان میں مواقع فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، اور حکومت اس سمت میں پوری سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

اشتہار
Back to top button