بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین اور بھارت حریف نہیں بلکہ تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور بھارت حریف نہیں بلکہ ایک دوسرے کے تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے لیے خطرات نہیں ترقی کے مواقع ہیں۔

صدر شی نے یہ بات دونوں رہنماؤں کے درمیان شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) 2025 سربراہ اجلاس سے قبل تیانجن میں ہونے والی ملاقات میں اتوار کے روز کہی۔

انہوں نے زور دیا کہ جب تک دونوں ممالک اس وسیع سمت پر قائم رہیں گے، چین-بھارت تعلقات مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو برقرار رکھ سکتے ہیں۔

شی نے کہا کہ چین اور بھارت کو اچھے پڑوسی اور ایک دوسرے کی کامیابی میں مدد کرنے والے شراکت دار بننا چاہیے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈریگن اور ہاتھی کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون دونوں ممالک کے لیے صحیح انتخاب ہونا چاہیے۔

شی نے کہا کہ اس سال چین-بھارت سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے ، دونوں ممالک کو دوطرفہ تعلقات کو ایک اسٹریٹجک اور طویل مدتی نکتہ نظر سے دیکھنا اور سنبھالنا چاہیے۔

انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ باہمی اعتماد کو گہرا کرنے کے لیے اسٹریٹجک رابطے کو مضبوط کریں، تبادلے اور باہمی مفید تعاون کو بڑھائیں، ہم آہنگ بقائے باہمی کے لیے ایک دوسرے کے خدشات کو سنیں اور مشترکہ مفادات کے تحفظ کے لیے کثیرالجہتی تعاون کو بہتر بنائیں۔

شی نے کہا کہ دونوں ایشیائی ہمسایوں کو اپنے سرحدی علاقوں میں امن اور سکون کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور سرحدی معاملے کو دونوں ممالک کے مجموعی تعلقات پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے۔

اشتہار
Back to top button