
قومی
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات، فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر جدہ میں ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ملاقات کی۔اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں، اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے بڑھتے ہوئے انسانی بحران اور قحط اور انسانی امداد اور ریلیف کی فوری ضرورت کو دیکھتے ہوئے فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کا بھی اعادہ کیا اور اپنے کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے خواہاں ہیں۔