
تجارت
سندھ حکومت اور عالمی بینک مختلف شعبوں میں تعاون پر متفق
سندھ حکومت اور ورلڈ بینک نے صحت اور تعلیم کے شعبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔یہ معاہدہ منگل کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ورلڈ بینک کے نئے تعینات ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگا بازار کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ہوا۔اجلاس میں ورلڈ بنک کے معاون منصوبوں اور مڈل اور پرائمری سکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے اقدامات زیر بحث آئے۔اجلاس میں زرعی ٹیکس، سروسز پر سیلز ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس میں بہتری پر بھی اتفاق کیا گیا۔