
صحت
بلوچستان کے حساس علاقوں میں پولیو مہم کا آغاز
بلوچستان کے حساس یونین کونسلز میں بچوں کو پولیو سے بچانے کے لیے آج سے ایک ہفتے پر مشتمل پولیو مہم شروع ہو گئی ہے۔صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق پانچ سال سے کم عمر کے پانچ لاکھ سے زائد بچوں کو ویکسین پلائی جائے گی۔ مہم 123 حساس یونین کونسلز میں جاری رہے گی، جن میں کوئٹہ، پشین، چمن، ڈیرہ بگٹی، دکی، ژوب اور قلعہ عبداللہ شامل ہیں۔