
تعلیم
وزیراعظم کا چین میں 300 زرعی گریجویٹس کی تربیت پر اظہار اطمینان
وزیراعظم شہباز شریف نے چین میں 300 کے قریب پاکستانی ایگریکلچر گریجویٹس کی پہلی کھیپ کی جانب سے پانی کی بچت، آبپاشی، بیج کی پیداوار، مویشی پالنے، زراعت کی پیداوار اور فصل کے بعد ہونے والے نقصانات کی روک تھام کے اہم شعبوں میں ہینڈ آن ٹریننگ کی کامیاب تکمیل پر دلی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایکس ہینڈل پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے چینی قیادت، شانشی حکومت اور دو یونیورسٹیوں کا شکریہ ادا کیا، جبکہ وزارت قومی غذائی تحفظ، ایچ ای سی، اور بیجنگ میں سفارت خانے کی کوششوں کو بھی سراہا۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ بیچ ایک ہزار پاکستانی ایگریکلچر گریجویٹس کے تربیتی پروگرام کا حصہ ہے جس کا اعلان انہوں نے گزشتہ سال جون میں اپنے دورہ چین کے دوران کیا تھا۔