بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سمندر پار پاکستانی کی گوجرخان میں جائیداد پر قبضہ،ایس ایچ او تھانہ جاتلی کو درخواست دیدی گئی

راولپنڈی کی تحصیل گوجرخان کے علاقے موری راجگان، سوہاوہ چکوال روڈ پر واقع سمندر پار پاکستانی راجا توفیق کی ذاتی جائیداد پر مبینہ طور پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

راجا توفیق کے مطابق، ان کی زمین پر جمشید بھٹی اور اس کے ساتھیوں نے ناجائز قبضہ کیا، اور باؤنڈری وال کو گرادیا۔ ملزمان نے جائیداد پر موجود کنٹریکٹ بلاکس، پلرز اور کنکریٹ سلیب بھی چوری کر لیے ہیں۔

راجا توفیق کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس معاملے میں عدالت سے حکم امتناع بھی حاصل کر رکھا ہے، تاہم ملزمان نے عدالتی حکم کو نظر انداز کرتے ہوئے باؤنڈری وال کو منہدم کر دیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اس واقعے کی تحریری درخواست SHO تھانہ جاتلی کو جمع کرا دی گئی ہے تاکہ قانونی کارروائی کی جا سکے۔

راجا توفیق نے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی اور قبضہ مافیا کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button