بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

عبدالصمد انقلابی کا حریت پسند نوجوان رہنما شہید برہان مظفر وانی اور انکے دو دیگر ساتھیوں کو ان کی یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ عبدالصمد انقلابی نے معروف حریت پسند نوجوان رہنما شہید اتحاد ملت اسلامیہ شہید برہان مظفر وانی اور انکے دو دیگر ساتھیوں کو ان کی یوم شہادت پر شاندار اور بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آر پار اور دنیا بھر 7 جولائی سے 13 جولائی تک تمام شہداء جموں کشمیر کے حق میں ہفتہ شہداء منانے کا اعلان کیا۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ شہید اتحاد ملت اسلامیہ شہید برہان مظفر وانی نے اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر میں ایک نئی روح پھونکی اور نوجوانوں میں متنازعہ اور مسئلہ جموں کشمیر کے خلاف ایک نیا جوش و ولولہ پیدا کیا۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ شہید اتحاد ملت اسلامیہ شہید برہان مظفر وانی نے سوشل میڈیا کا اسلامی تحریک آزادی جموں کشمیر کے حق میں بہترین استعمال کیا اور بھارتی حکمرانوں کی نیدیں حرام کیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ جموں کشمیر کی جنگ دراصل نظریے کی جنگ ہے اور شہید اتحاد ملت اسلامیہ شہید برہان مظفر وانی بھی اسی نظریے کی جدوجہد میں مصروف تھے، جموں کشمیر کے عوام برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کی تکمیل کے لیے بھی جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ وقت نے ثابت کر دیا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح رحمت اللہ علیہ کا دو قومی نظریہ درست تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت کی مودی حکومت جموں کشمیر میں نسل کشی کر رہا ہے اور اس نے بھارت بھر میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی سکیورٹی فورسز نے شہید اتحاد ملت اسلامیہ شہید برہان مظفر وانی کو اور انکے دو دیگر ساتھیوں کے ہمراہ 8 جولائی 2016ء کو ضلع اسلام آباد کے علاقے کوکر ناگ میں ایک جعلی مقابلے کے دوران شہید کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button