بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

سوشل ویلفیئر آفس نورپور تھل کا کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے اشتراک سے ایک اہم آن لائن آگاہی سیشن کا انعقاد

سوشل ویلفیئر آفس نورپور تھل نے کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے اشتراک سے ایک اہم آن لائن آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔

اس سیشن میں نورپور تھل سے تعلق رکھنے والے 12 خاندانوں نے شرکت کی، جن کے بچے یا افراد ڈاؤن سنڈروم کا شکار ہیں۔
سیشن کی صدارت کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کی نمائندہ محترمہ مناب عمر نے کی۔

سیشن کا مقصد والدین اور خاندانوں کو ڈاؤن سنڈروم سے متعلق بنیادی معلومات، بچوں کی نشوونما، تعلیم، اور معاشرتی شمولیت سے آگاہ کرنا تھا۔ والدین کو بتایا گیا کہ ان کے بچوں کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کے لیے کے ڈی ایس پی کس طرح مدد فراہم کرتا ہے۔

مناب نے مزید بتایا کہ ان 12 خاندانوں کو کراچی ڈاؤن سنڈروم پروگرام کے ساتھ بذریعہ کال رجسٹر کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے بعد پہلا تفصیلی سیشن فون پر دیا جائے گا تاکہ ان خاندانوں کی ابتدائی رہنمائی کی جا سکے۔ بعد ازاں، خاندان اپنی سہولت کے مطابق یا تو فیصل آباد میں کے ڈی ایس پی کی ٹیم سے ملاقات کر سکیں گے یا خصوصی سیشنز تحصیل نورپورتھل میں منعقد کیے جائیں گے تاکہ انہیں مقامی سطح پر سہولت فراہم کی جا سکے۔ سوشل ویلفیئر آفس نورپور تھل کی جانب سے 7 متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ایک مربوط نظام قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مستقبل میں مزید سیشنز اور عملی اقدامات کے ذریعے اس پروگرام کو وسعت دی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button