
تحصیل ایسسمنٹ بورڈ نورپورتھل کا اجلاس ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد، مجموعی طور پر 52 افراد کا معائنہ کیا گیا
تحصیل ایسسمنٹ بورڈ نورپورتھل کا اجلاس ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منعقد کیاگیا۔ جس کی صدارت ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حسام نے کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر صائمہ بشیر، ڈاکٹر سونیا سلطان، ڈاکٹر سندس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زریاب فاطمہ بھی موجود تھیں۔
دوران اجلاس مجموعی طور پر 52 افراد کا معائنہ کیا گیا۔ ان میں سے 19 افراد جسمانی طور پر معذور، 8 ذہنی معذور، 5 سماعت سے محروم، 3 بصارت سے محروم اور 3 افراد علمی معذوری کا شکار پائے گئے۔ 2 افراد کو غیر معذور قرار دیا گیا جبکہ 8 افراد بورڈ کے روز غیر حاضر رہے۔ 4 افراد کو مزید تشخیص کے لیے ڈی-ایچ – کیو جوہرآباد ریفر کیا گیا۔
اس بورڈ کا مقصد مستحق معذور افراد کو سرکاری سطح پر سہولیات کی فراہمی کے لیے معذوری سرٹیفکیٹ جاری کرنا ہے تاکہ وہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے دی جانے والی فلاحی سکیموں سے فائدہ اٹھا سکیں۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر زریاب فاطمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے اس قسم کی کاوشیں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اس ضمن میں معذور افراد کی بہبود اور فلاح کے لیے مسلسل کوشاں ہے۔