بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

دریچہء ادب سرگودھا چیپٹر کی تنظیم سازی مکمل

دریچہء ادب سرگودھا چیپٹر کی تنظیم سازی مکمل ہوگئی۔ چیف ایگزیکٹو ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ کے مطابق تنظیمی عہدیداران میں صدر ثمینہ گل، نائب صدر حورین فیصل، جنرل سیکرٹری میاں محمد مظہر گوندل، میڈیا کوآرڈینیٹر شیخ طاہر جاوید، جوائنٹ سیکرٹری عفت ممتاز، چیف آرگنائزر شیخ عمران یاسر اور لیگل ایڈوائزر شاہد رانجھا کے نام شامل ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ اس حوالے سے مرکزی چیرمین دریچہء ادب پاکستان پروفیسر صفدر علی شاہ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو سعدیہ ہماء شیخ نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہماری یہ ادبی تنظیم سرگودھا ڈویژن میں فروغ علم و ادب کےلیے اپنا بھرپورکردارادا کرے گی۔

اشتہار
Back to top button