بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب

چیف ایگزیکٹو افیسر ایجوکیشن خوشاب جسٹس ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے تحصیل نوشہرہ کے ہائی سکولوں کےہیڈماسٹرز،ڈپٹی ڈی ای او زمردانہ/زنانہ اورتحصیل نوشہرہ کے اے ای اوز زنانہ و مردانہ کی ایک خصوصی میٹنگ سے مخاطب ہوتے ہوءے کیا۔ سی ای اوایجوکیشن نے کہاکہ تمام افسران اوراساتذہ کرام اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیں اورقوم کے بچوں کے بہترمستقبل کی خاطراپنی توانائیاں بروئے کارلائیں۔

ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ ضلع خوشاب میں میری تعیناتی کو صرف چار ماہ کا عرصہ ہوا ہے اور اس دوران میں نے اپنے ماتحت افسران اورعوام کے تعاون سے ضلع خوشاب کے تقریبا45سکولوں میں سولرسسٹم نصب کروائے ہیں جسکی وجہ سے حکومت پنجاب کوسالانہ تقریبا2کروڑ سے زائد بجلی کے بلوں کی مد میں بچت ہو گی۔

سی ای او ایجوکیشن کے مطابق تحصیل نوشہرہ میں انہوں نے گورنمنٹ ایلمینٹری سکول چٹہ میں بھی سولرسسٹم کاافتتاح کردیاہے۔ ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ ضلع خوشاب کے95فیصدسکولوں میں اساتذہ کرام اور عوامی تعاون سے رنگ وروغن کرایا گیا ہے جسکی وجہ سے سکولوں کی آوٹ لک بہت بہتر ہو چکی ہے۔ حکومت پنجاب کی ای سی سی ای رومز کی وجہ سے دیہاتی بچوں کی تعلیم بہتر ہو رہی ہے اس موقع پر انہوں نے ملک عرفان اعوان ڈپٹی ڈی ای او نوشہرہ کی کارکردگی کو بھی سراہا ہے۔ سی ای او ایجوکیشن نے کہا کہ انشاءاللہ ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں نونہالان وطن کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا ۔

اشتہار
Back to top button