
نیو یارک ٹائمز کی حالیہ جنگ کے دوران من گھڑت خبریں جاری کرنے پر بھارتی میڈیا پر شدید تنقید
امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے پاکستان کے خلاف حالیہ جنگ کے دوران جھوٹ پر مبنی من گھڑت خبریں جاری کرنے پر بھارتی ذرائع ابلاغ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک رپورٹ میں اخبار نے لکھا کہ اگرچہ سوشل میڈیا کی خبریں اکثر جھوٹی ہوتی ہیں لیکن بھارت کے مرکزی میڈیا نے بھی اس جنگ میں بھارتی صحافت کو بہت نقصان پہنچایا۔
اخبار کے مطابق یہاں تک کہ بعض مستند میڈیا اداروں اور صحافیوں نے بھی غیر مصدقہ اور من گھڑت اطلاعات فراہم کیں۔اخبار نے اس سلسلے میں بعض خبروں کا بھی حوالہ دیا جو بعد ازاں غلط ثابت ہوئیں جیسا کہ پاکستانی جوہری اڈے پر بھارتی حملے‘ پاکستانی جنگی جہازوں کوگرانے اور کراچی بندرگاہ کواڑانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تھی۔اخبار نے حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ کس طرح بھارتی ٹی وی چینلز نے بھارتی بحریہ کی جانب سے کراچی پر حملے کی بے سروپا خبر نشر کی اور بعد ازاں معلوم ہوا یہ غزہ کی ویڈیوز تھیں۔