بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

پاکستان نے عالمی قوانین کے مطابق بھارتی حکومت کی جارحیت کا موثر جواب دیا، پیر عبدالصمد انقلابی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کی بنیادی وجہ تنازعہ جموں کشمیر کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی قوانین کے مطابق بھارتی حکومت کی جارحیت کا ایک موثر جواب دیا۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے مملکت خدا داد پاکستان کی سالمیت اور خوش حالی و خودمختاری کے خلاف اشتعال انگیز اقدامات کیے اور وہ معصوم بچوں سمیت بیگناہ پاکستانی شہریوں کے قتل عام کو چھپانے کے لیے دہشتگرد کیمپوں کا بے بنیاد دعوی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت گزشتہ 78 برسوں سے جموں کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے اور اس نے اب تک آزادی برائے اسلام کے مطالبے کی پاداش میں 8 لاکھ کے قریب جموں کشمیر کے لوگوں کو شہید کیا ہے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی اور غرور وتکبر کی وجہ سے اس پورے خطے پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ ا قوام متحدہ کی سلامتی کونسل آگے آئے اور جموں کشمیر کے بارے میں اپنی پاس شدہ قراردادوں پر عملدر آمد کیلئے بھارتی حکومت پر دباﺅ ڈالے۔

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے سربراہ پیر عبدالصمد انقلابی نے تمام حریت پسند رہنماؤں، کارکنوں اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر ترین ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا جو کئی برس قبل سرینگر میں گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم سرینگر ہائی کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے ہیں۔

اشتہار
Back to top button