بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پولیس ٹیلی کمیونیکیشن خوشاب کے مایہ ناز آپریٹر ریاض احمد سپرا کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقار تقریب

پولیس ٹیلی کمیونیکیشن ضلع خوشاب کے مایہ ناز آپریٹر ریاض احمد سپرا کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آفیسر انچارج ڈسٹرکٹ وائرلیس کنٹرول خوشاب۔ و جملہ سٹاف ٹیلی مواصلات ضلع خوشاب نے بھرپورشرکت کی۔

دوران تقریب تلاوتِ قرآن کی سعادت حافظ نگاہ حسین نے حاصل جبکہ سیدنا حضرت محمد مصطفی ا، احمد مجتبی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہاءے عقیدت محمد رضوان نے پیش کئے۔ پولیس ملازمین کی طرف سے ریٹائرڈ ہونے والے پولیس آفیسر ریاض احمد کو شیلڈز اور دیگر تحائف پیش کئے گئے اور او آئ سی خوشاب ملک نور محمد اعوان ، پولیس آفیسرز راجہ محمد شہزاد اکرام، ملک فرحت جاوید اعوان، ظہیرعباس، سجاد حسین ڈھڈی اور دیگر مقررین نے ملک ریاض احمد سپرا کی خدمات کو سراہا اور دعاؤں و نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

آخر پر تمام شرکاءے محفل کے لئے پر تکلف ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

اشتہار
Back to top button