
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب کی زیر صدارت گندم پیداواری مقابلہ برائے سال 2025ء کے سلسلے میں اجلاس
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت گندم پیداواری مقابلہ برائے سال 2025ء کے سلسلے میں ایک اجلاس کا انعقاد ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع خوشاب عبدالماجد خان کے علاؤہ کسانوں اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام تحصیلوں سے موصول ہونے والی درخواستوں کی مکمل سکروٹنی کے بعد ہر تحصیل میں سے 30 درخواستیں منظور کی گئی ہیں اور ضلعی سطح پر 12 پلاٹوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے حتمی طور پر منتخب کیا گیا ہے جن کے درمیان گندم کے پیداواری مقابلہ برائے سال 2025 کا انعقاد کیا جائے گا۔
مقابلے کا انعقاد 14 اپریل سے لے کر 14 مئی تک کیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان نے ہدایت کی کہ مقابلے کا انعقاد شفاف انداز میں مکمل ہونا چاہیے تاکہ کسی کسان کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی موقع پر جا کر مقابلے کے انعقاد کا جائزہ لیں گیں۔