
علاقائی
صفائی ستھرائی جائزہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان کا مختلف علاقوں کا دورہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان نے صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کیلئے خوشاب کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ایم سی آفس کا وزٹ کیا اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا۔
علاوہ ازیں انہوں نے ایم سی آفس میں کمپلینٹ سیل کا معائنہ کیا اور سائلین کے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) نے مختلف گلی محلوں میں جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور حکم دیا کہ تعمیر کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی کوالٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پرسی او ایم سی سندس رابیل بھی موجود تھیں۔