بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

غزہ پر وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں مزید 38 فلسطینی شہید

غزہ پر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں مزید اڑتیس فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔اکتوبر دوہزار تئیس سے جاری اسرائیل کے مسلسل حملوں میں اب تک پچاس ہزار پانچ سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ادھر اسرائیل نے غزہ شہر کے جنوبی نواحی علاقے سے فلسطینیوں کی بے دخلی کے نئے احکامات دیئے ہیں اور اقوام متحدہ کے اندازے کے مطابق اٹھارہ مارچ کو اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے بعد سے تقریباً دو لاکھ اسی ہزار فلسطینی علاقے سے نقل مکانی کر چکے ہیں۔

اشتہار
Back to top button