
علاقائی
صدر پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی بطور ممبر زکوۃ کونسل پنجاب نامزد
ایکس سینیٹر، صدر پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی بطور ممبر زکواۃ کونسل پنجاب نامزد، عوامی، سماجی ، سیاسی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔
ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کا شمار ضلع خوشاب کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات میں ہوتاہے۔ آپ اپنی ہردلعزیز طبیعت کی وجہ سے بہت نامور ہیں۔ دریں اثناء کلو گروپ کے سربراہ ملک عبدالحمان وارث کلو اور پی ایم ایل این ضلع خوشاب کے راہنما راجہ محمدرضوان نے جوہرآباد میں ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی کی رہائش گاہ پر جاکر ان کو بطور ممبر زکواۃ کونسل پنجاب نامزد ہونے پر دلی مبارکباددیتے ہوءے ان کےلیے نیک خواہشات کااظہارکیا۔