
المصطفی ویلفئر ٹرسٹ کا لاہور میں مزنگ روڈ پر ”المصطفی دسترخوان“ کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے
المصطفی ویلفئر ٹرسٹ دنیا کے 24 ممالک میں موثر نیٹ ورک اور متحرک ٹیم کے ساتھ رنگ‘ نسل‘ مذہب‘ علاقہ اور فرقہ کی تفریق اور امتیاز سے بالاتر ہو کر ، لاچار اور بیمار ، بے بس اور بے کس خلق خدا کی بے لوث خدمت کیلئے سرگرم عمل عالمی فلاحی تنظیم ہے ۔ میاں چنوں سے آبائی تعلق رکھنے والے عبد الرزاق ساجد نے پاکستان سے برطانیہ منتقل ہونے کے بعد 2006ء میں انگلینڈ میں ”المصطفیٰ“ کے کام کا آغاز کیا گیا۔
آج الحمداللہ پاکستان اور آزاد کشمیر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں‘ قصبوں اور دیہاتوں سمیت ایشیاء ، افریقہ ، یورپ اور امریکہ تک ”المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ“ کا فعال سیٹ اپ دُکھی انسانیت کے درد بانٹنے کیلئے ”ہر وقت خدمت اور بروقت خدمت“ کے جذبے کے ساتھ سرگرم عمل ہے اور خوشیوں سے محروم انسانوں کو سکھ اور سکون فراہم کرنے کا مشن صادق جذبے اور نیک نیتی کے ساتھ جاری ہے۔ المصطفے کی ٹیم کا یقین اور عقیدہ ہے کہ ”خالق تک رسائی‘ مخلوق سے بھلائی کے بغیر ممکن نہیں“۔
لاہور میں مزنگ روڈ پر ”المصطفی ا دسترخوان“ بھی کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔۔ اس دسترخوان میں دوپہر اور شام کا معیاری کھانا مفت اور عزت و احترام کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔ دسترخوان میں میزیں کرسیاں لگا کر حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا گیا صاف ستھرا کھانا کھلانے کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے۔ اس دسترخوان میں ہر روز سینکڑوں افراد دوپہر اور شام کا کھانا کھاتے ہیں۔
المصطفی دسترخوان میں رمضان المبارک کا پورا مہینہ ہر روز ایک ہزار سے زائد افراد کے لئے سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے۔