
علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پرانہوں نے صفائی ستھرائی اور ڈاکٹرزکی حاضری کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی غیر موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی کر تے ہوئے ایم ایس کو ہدایات جاری کیں کہ ڈاکٹرز کی حاضری اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو سو فیصد یقینی بنا یا جائے۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے مزید کہا کہ ہسپتال میں نظم و ضبط کا خاص خیال رکھا جائے پرچی اور ادویات لینے کیلئے مریضوں کی لائنز ہونی چاہیں۔ اس موقع پر ڈی ایس پی سپیشل برانچ شبریز گجر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔