
سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون پر اتفاق
چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس میں ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان میں ای-گورننس اور سمارٹ سٹیز کے فروغ اورپاکستانی طلبہ کے لیے چین میں مصنوعی ذہانت اور ڈیٹا سائنس کے ڈگری پروگرامز پر گفتگو کی گئی جبکہ پاکستان اور چین کے درمیان آئی سی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل گورننس میں تربیتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چینی سفیر کی جانب سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔وفاقی وزیر آئی ٹی نے وزیراعظم پاکستان کے وژن کے تحت ڈیجیٹل ترقی اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ پر زور دیا۔