
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیر اہتمام پُروقار افطار ڈنر
آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن (اپووا) کے زیر اہتمام اپووا کی چیف کنوینر یو ایس اے فرظینہ مقصود بٹ اور صدر اپووا ثمینہ طاہر بٹ کی میزبانی میں پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی میں معروف فلمساز ناصر ادیب، معروف شاعر شہزاد نیر، سماجی و سیاسی شخصیت ریاض احمد احسان، میگزین ایڈیٹر و سنئیر صحافی ندیم نظر، ایس ٹو گورنر ہاوس جمشید خان،ایس پی ملک یعقوب اعوان اور معروف شاعرہ عروج درانی شامل تھے۔
اس موقع پر دیگر معزز شرکاء میں ثمینہ طاہر بٹ، ثنا آغا خان، سحرش خان، ایڈووکیٹ سعدیہ ہماء شیخ،ڈاکٹر انعم پری، ریحانہ عثمانی ساجدہ اصغر، نبیلہ اکبر، حفصہ خالد، ایمن سعید، ماہم زہرہ، لاریب اقراء ،مدیحہ کنول،زاہدہ پروین،غزالہ منصور،روبینہ اصغر، عبد الصمد مظفر،نعمان صابری، سفیان علی فاروقی، اسلم سیال، اظہر بھٹی،حافظ محمد معاویہ،محمد اویس،فہد نفیس،محمد ابرار، محمد سعید، سجاد علی بھنڈر، عارف حسین شاہ، محمد دانش، ساجدعلی اور دیگر شامل تھے۔
تقریب میں نظامت کے فرائض بانی اپووا ایم ایم علی نےسر انجام دیے۔ محفل کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ سے ہوا، جس کے بعد مہمانوں نے پُرتکلف افطار کیا۔
مہمانان گرامی نے اس موقع پر اپووا کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات معاشرے میں مثبت کردار ادا کرتی ہیں اور ادبی و سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہیں۔ اس دوران مختلف موضوعات پر گفتگو اور تبادلہء خیال بھی کیا گیا، شرکاء نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اس بامقصد تقریب کے انعقاد پر اپووا کے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور اس پروقار تقریب کی میزبانی پر فرظینہ مقصود بٹ کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔