بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں ایس ٹی آئ ملک بدراقبال اعوان تعینات

اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپوربگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے کہا ہے کہ معلمی ایک عظیم پیشہ ہے لہذا اس پیشہ سے وابستہ ہو کر اس کے تقدس کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں اپنے فرائض منصبی بطریق احسن سر انجام دینے میں ہرگز کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول ظفر آباد رنگپور بگھور میں تعینات ہونے والے ایس ٹی آئ ملک بدراقبال اعوان کے ویلکم کے موقع پر کیا۔

ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک عابد اقبال اور سینیئر ٹیچرز ملک جبار اقبال اعوان اور شہزاد اقبال بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نے توقع ظاہر کی کہ ایس ٹی آئی ملک بدراقبال اعوان اپنے فرائض کی انجام دہی میں ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

ہیڈ ماسٹر ملک عابد اقبال نے کہا کہ ہم ایس ٹی آئی ملک بدراقبال اعوان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اپنے ادارے میں خوش آمدید کہتے ہیں اور توقع ہے کہ وہ بچوں کی بھرپور طریقے سےتعلیم و تربیت میں ہرگز کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے ۔

اشتہار
Back to top button