بسم اللہ الرحمن الرحیم

سائنس و ٹیکنالوجی

نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگراموں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے:شزا

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کرنے کیلئے مختلف پروگراموں پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔انہوں نے آج (بدھ) اسلام آباد میں ذہانت اے آئی کے بارے میں ایک بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عالمی سطح پر جدید رجحانات سے مطابقت کیلئے مصنوعی ذہانت سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت اے آئی سے متعلق سٹارٹ اپس کی حمایت کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ دانش یونیورسٹی میں ایپلائیڈ سائنسز کی تعلیم دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں تمام سکولوں میں مصنوعی ذہانت کی کلاسز متعارف کروائی گئی ہیں جبکہ کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ان پر موثر عملدرآمد کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

اشتہار
Back to top button