
رمضان تحائف؛ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فاربوائز مٹھہ ٹوانہ میں بچوں میں آٹا تقسیم
سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قیادت میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مٹھہ ٹوانہ نے ایک اور قابل تقلید مثال قائم کردی، سکول انتظامیہ کی طرف سے بچوں میں رمضان تحائف کے تحت فیز ون میں آٹا تقسیم ، عوامی ،سماجی حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین۔
گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول فاربوائز مٹھہ ٹوانہ کے پرنسپل سردار محمد رمضان بلوچ اور سٹاف نے بچوں میں آٹا تقسیم کرنے کا انتظام کیا۔
اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اپنے دست مبارک سے بچوں میں رمضان گفٹ کے تحت آٹے کے تھیلے تقسیم کئے اور انہوں نے ادارہ ہذا کی انتظامیہ کے اس عظیم جذبے کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی یہ کار خیر کا عمل جاری وساری رکھا جاءے گا۔
دریں اثناء پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے جنرل سیکرٹری ملک شوکت حیات شاہی کھرل نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ ہمارے اساتذہ کرام عنایت اللہ نیازی، ملک محبوب الہی ،ملک اظہر حسین، مہر سرفراز اور دیگر سٹاف ممبران بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے بھرپورکوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے وژن کے مطابق پرنسپل سردار محمد رمضان بلوچ کی زیر نگرانی کارخیر کا یہ عظیم مشن جاری وساری رکھیں گے۔