
افراد عالم کی اصلاح و تربیت کے لیے جن شخصیات کی ضرورت محسوس کی جاتی ہے وہ علم و عمل کے میدان میں بے مثال اور لائق تقلید ہوا کرتی ہیں اور اعلی ا صلاحیتوں سے کسی بھی شخصیت کو سرفراز کیا جانا اللہ تبارک و تعالی ا کی ایک خصوصی عطا ہوتی ہے ۔ اللہ رب العزت کی ذات جس کسی کو بھی خصوصی صلاحیتیں ودیعت کرتی ہے یہ بلا شبہ اس بابرکت ذات کی خصوصی کرم فرمائی ہی ہے ۔
قارئین محترم ! راقم الحروف کے اس خصوصی کالم کی تمہیدی حروف کے تناظر میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ ضلع خوشاب کی سرزمین وہ خوش قسمت سرزمین ہے کہ جہاں پر اللہ تعالی ا نے ایک ایسی ہی اعلی ا انتظامی صلاحیتوں کی حامل ،ہردلعزیز،علم دوست، عظیم المرتبت اورممتاز علمی شخصیت سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی صورت میں عطا کی ہے۔ محکمہ ء تعلیم پنجاب کے سرمایہ ء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کا تعلق مردم خیز ضلع بھکر (سرگودھاڈویژن )سے ہے ، موصوف عزم و ہمت ، توکل ، محنت ، دیانت داری اور خود داری کے پیکر ہیں ۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب انقلابی تعلیمی اقدامات اٹھائے ہیں ۔ حال ہی میں محکمہ ء تعلیم حکومت پنجاب نے آپ کو محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹی خوشاب ذمہ داریاں تفویض کی ہیں ۔ موصوف اپنے عہدے کا قلمدان سنبھالتے ہی شب و روز محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور عملی کردار ادا کرتے ہوئے کوشاں نظر آتے ہیں ، اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کوعلم و ادب کے فروغ کے عظیم مشن میں شاندار کامیابی سے ہمکنار کریں ۔آمین ۔
ضلع خوشاب کی یہ خوش قسمتی ہے کہ اعلی ا خدا داد صلایتوں کے حامل سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی قیادت میں اعلی ا صلاحیتوں کے حامل آفیسرز صاحبان ، وزیراعلی اپنجاب ، صوبائی وزیر تعلیم اور سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کے ویژن کے مطابق تعلیمی انقلاب برپا کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں ۔ بر سبیل تذکرہ راقم الحروف یہاں واضح کرتا چلے کہ جس طرح سے جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان، سی ای او ایجوکیشن اعلی ا انتظامی صلاحیتوں سے سرفراز ہیں، اسی طرح اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے انہیں فرض شناس اور بہترین صلاحیتوں کی حامل آفیسرز کی ٹیم بھی عطا کی ہے۔ جن میں ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز ڈسٹرکٹ خوشاب فیض الحسن ملک ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپور تھل ظہیر عباس بھٹی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل خوشاب ملک قیصر عباس کھارا ، ڈی او سیکنڈری سکولز محمد یاسین ، ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری سکولز ملک شیر بہادر ، اسی طرح تحصیل قائد آباد اورتحصیل نوشہرہ کے آفیسرزتعلیم سمیت ڈی ای او زنانہ ،ڈپٹی ڈی ای اوز زنانہ اور ضلع بھر کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز مردانہ و زنانہ ضلع خوشاب اس قابل فخر ٹیم کا حصہ ہیں ،جو سی ای او ایجوکیشن موصوف کی قیادت میں محکمہ ءتعلیم حکومت پنجاب کے ارباب بست وکشاد کے ویژن کے مطابق ضلع خوشاب میں شعبہ ء تعلیم کے فروغ کے لیے مثالی کردار ادا کر رہے ہیں۔
علم و ادب کے درخشندہ ستارے، عزت مآب، فیض انتساب، آنجناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نےمحکمہء تعلیم ضلع خوشاب کی باگ ڈور سنبھالنے کے ساتھ ہی جو شب و روز پر خلوص محنت کی اور اپنے آفیسرز کی مخلص اور فرض شناس ٹیم سے جو بھرپور کام لیا اس کے نتیجے میں اللہ تعالی اکے فضل و کرم سے جہاں ڈسٹرکٹ خوشاب کا ایجوکیشنل ٹیمپو پنجاب بھر میں ممتاز مقام حاصل کر چکا ہے وہیں جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کے مطابق اب تو صوبائی وزیر تعلیم نے بھی اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ ضلع خوشاب اس وقت مقررہ اہداف کے حصول میں پہلے نمبر پر جا رہا ہے ، جو کہ ضلع بھر کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔ بلا شبہ اس کا کریڈٹ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کو جاتا ہے۔
حال ہی میں ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں نے سٹیم مقابلوں میں پنجاب بھر میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور ضلع بھر کے 26 ہونہار طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، جس پر جناب سی ای او ایجوکیشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن سٹیم خوشاب/ ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی اور ان کی پوری ٹیم کی بھرپور جدوجہد کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
سی ای او ایجوکیشن خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی ایک اور علم دوستی کی شاندار اور قابل تقلید مثال یہ سامنے آئی ہے کہ ان کی رہنمائی میں کی ضلع خوشاب کے مختلف سرکاری سکولز کے سربراہان اور اساتذہ کرام نے کمیونٹی کے مالی تعاون سے تعلیمی اداروں میں سولر پینل نصب کروانے شروع کر دیے ہیں جن کا سارا خرچہ عوامی سماجی حلقے ،نمائندہ والدین اور مخیر حضرات خود برداشت کر رہے ہیں ، جناب سی ای او ایجوکیشن نے درحقیقت ضلع خوشاب کے لوگوں کو ایک نیا ولولہ عطا کر دیا ہے۔
موصوف یہ چاہتے ہیں کہ سخت گرمیوں کے موسم میں ہمارے تعلیمی اداروں میں نونہالان وطن کو حصول تعلیم کے دوران ہرگز برقی رو کے تعطل کی وجہ سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور وہ روانی سے اپنا تعلیمی عمل جاری رکھ سکیں ۔ چنانچہ اس عظیم مشن کا سلسلہ جاری و ساری ہے اور اس کے تحت اب تک جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان 17 سولر پینلز کا افتتاح کر چکے ہیں۔
ضلع خوشاب کے اساتذہ کرام اپنے آفیسرز صاحبان کی نگرانی میں جہاں تعلیمی اداروں میں کوالٹی آف ایجوکیشن کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں وہاں تعلیمی اداروں کی خوبصورتی کے عمل میں بھی ان کا کردار مثالی ہے ،اس حوالے سے تحصیل نورپورتھل کے چکوک 52 ڈی بی، 44 ڈی بی اور 47 ڈی بی سمیت دیگر تعلیمی اداروں کی عالیشان عمارتیں قابل دید ہیں ،جن میں بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ وپیراستہ کیا جا رہا ہے ، ان خوبصورت سکولوں کی عمارات دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ بلا شبہ سرکاری سکول معیاری سکول کا نعرہ حقیقت بن رہا ہے ۔ قارئین محترم ! یہ بات ریکارڈ پر موجود ہے کہ محکمہ تعلیم ءضلع خوشاب کی حسن کارکردگی کے نتیجے میں ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں نے نہ صرف قومی سطح پر بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی حسن کارکردگی کی شاندار روایات اور مثالیں قائم کی ہیں۔ اس سلسلے میں خصوصا” گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول سدھاتھل اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فاروق آباد نورپور تھل قابل ذکر ہیں ، ان قابل رشک اداروں کی انتظامیہ کی محنت شاقہ کے نتیجے میں یہ ادارے نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں اعلی ا روایات کے حامل ہیں ۔
آخر پر راقم الحروف اللہ تبارک و تعالی کے حضور دعا گو ہے کہ وہ عظیم بابرکت ذات والا صفات محکمہ ءتعلیم ضلع خوشاب کے سرمایہ ء افتخار جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب کی قیادت میں جملہ آفیسرز صاحبان کی زیر نگرانی ہمارے تعلیمی اداروں کو اسی طرح مزید شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کریں ۔ آمین