
حادثات و جرائم
چھبیل اڈا کے نزدیک سواریوں والی کوسٹر انڈر کنسٹرکشن روڈ پر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، آٹھ افراد زخمی؛ ریسکیو 1122
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا ہے کہ کنٹرول روم خوشاب کو دن 2 بجکر 53 منٹ پر روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی ہے کہ چھبیل اڈا کے نزدیک سواریوں والی کوسٹر انڈر کنسٹرکشن روڈ پر موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے سلپ ہوئی اور الٹ گئی تو فوری طور پر ریسکیو اسٹیشن خوشاب سے دو ایمبولینسز اور ایک ریسکیو وہیکل پر مشتمل ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچتے ہوئے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں۔
ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب کے مطابق اس حادثہ میں کل اٹھ افراد زخمی ہوئے تین زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ پانچ زخمیوں کو مزید بہتر ٹریٹمنٹ کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب شفٹ کر دیا گیا ہے