
علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرل کمیٹی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ مائنز اینڈ منرل کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں اے ڈی سی (جی) ڈاکٹر عائشہ خان کے علاوہ مائنز ڈیپارٹمنٹ کے ضلعی افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر کو مائنز افسران نے لائنسنس اور دیگر امور کے علاوہ ضلع کے مائنز ایریاز میں کام کرنے والی لیبر کی صحت اور ان کی فلاح وبہبود کے حوالے سے گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے دی جانے والی سہولیات مراعات اور اقدامات پر تفصیلی بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے مائنز ڈیپارٹمنٹ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور گورنمنٹ پنجاب کی جانب سے غریب مزدوروں کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔