بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت آغوش پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت ان کےآفس میں آغوش پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آ ئی۔ ایم آ ر این سی ایچ ڈاکٹر امیر عبداللّٰہ ،فوکل پر سن تصور حسین،اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبشر علی اور ڈسٹرکٹ فوکل پر سن ای سی سی ای حافظ محمد قاسم شریک تھے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوکل پرسن نے آ غوش پروگرام کے تحت ماں بچے کی صحت اور دی جانے والی رقم اور دیگر امور بارے صدر اجلاس کو بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل ) ڈاکٹر عائشہ خان نے آ غوش پروگرام کے افسران کو واضح کیا کہ آ غوش پر وگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کے عمل کو شفاف بنایا جائے اس سلسلہ میں کوئی غفلت اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button