بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

 مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کا منصوبہ

 وسطی ضلع بڈگام میں52 بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کر دیے گئے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے منصوبے کے تحت  وسطی ضلع بڈگام میں52 بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کر دیے گئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر کی  وزیر  صحت اورتعلیم سکینہ یتو نے قانون ساز اسمبلی میں  بتایا کہ  وسطی ضلع بڈگام کے بیروہ علاقے میں   52 غیر مقامی افراد کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی افراد کو لاکھوں کی تعداد میں ڈومیسائل جاری کرتے ہوئے انہیں مقامی باشندوں کا درجہ دینے کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی تھی۔ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کو منسوخ کر دیا ساتھ ہی آرٹیکل 35 (A) کو بھی منسوخ کر دیا جس کے تحت ریاست جموں وکشمیر میں کوئی غیر ریاستی باشندہ ملازمت نہیں کر سکتا، زمین نہیں خر ید سکتا۔

بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر تنظیم نو ایکٹ 2019 کے ذریعے ریاست جموں و کشمیر اور لداخ کے دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں قائم کر دیا۔ 27 اکتوبر 2020 کو، تنظیم نو کے تیسرے حکم کی شکل میں مزید قانون سازی عمل میں لائی گئی جس کے تحت ہندوستان کے کسی بھی شہری کو ریاست کے مستقل رہائشی کی شق کو ختم کرنے کے بعد جموں و کشمیر میں زمین خریدنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ریاست جموں و کشمیر میں برطانوی ہندوستان کے وقت سے لے کر اب تک کے آبادی کے اعداد و شمار دیکھنے سے معلوم ہوتا ہے کہ 1947 میں ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے قبضے کے بعد سے ریاست میں آبادی کی واضح اکثریت رکھنے والے مسلمانوں کی آبادی کے تناسب میں بتدریج نمایاں کمی واقع ہوئی ہے

اشتہار
Back to top button