
علاقائی
محترمہ مریم نواز شریف کا معذور افراد کیلئے بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے منصوبہ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں معذور افراد کی ایسسمنٹ
محترمہ مریم نواز شریف چیف منسٹر پنجاب کا معذور افراد کیلئے بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے منصوبہ۔
چیف منسٹر پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ و چئیرمن کمیٹی کی زیر نگرانی معذور افراد کی ایسسمنٹ کی گئی۔
میٹنگ میں گورنمنٹ کی طرف سے منظور شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ معذور افراد کو واہیل چیئرز ، بچوں کی واہیل چیئرز ، ٹرائی سائیکل ، وائٹ کین وغیرہ دی جائیں۔میٹنگ میں سیکرٹری کمیٹی شبانہ اجمل ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سیدہ صائمہ سیلم اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیکل، اظہر عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور ڈاکٹر ربنواز راجہ ، ڈاکٹر راشد بلال اعوان، ڈاکٹر عمران عزیز ، ڈاکٹر خداداد ملک ، اور نوید اقبال سائیکالوجسٹ نے شرکت کی۔