
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں افطاری کا خصوصی اہتمام
القسمت فاؤنڈیشن جوہرآباد اور انجمن مدرسہ عربیہ جوہرآباد کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جوہرآباد میں افطاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس میں روزہ داروں کے لیے پرتکلف افطار کا انتظام کیا گیا، جس میں ہر خاص و عام مریضوں، تیمارداروں اور اسپتال کے عملے کو شامل کیا گیا۔
القسمت فاؤنڈیشن کے بانی و صدر رانا محمد یونس، انجمن مدرسہ عربیہ کے صدر سنیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی اور ڈائریکٹر فنانس اکرام اللہ خان القسمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر رانا آصف رضا، عہدیداران اور دیگر اراکین نے بھرپور تعاون کیا۔اس موقع پر صدر القسمت فاؤنڈیشن رانا محمد یونس نے کہا کہ ماہِ رمضان رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، اور اس مقدس مہینے میں روزہ داروں کی خدمت ایک عظیم سعادت ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ القسمت فاؤنڈیشن اور انجمن مدرسہ عربیہ کے تعاون سے روزانہ کی بنیاد پر اسپتال میں افطاری کا اہتمام کیا جائے گا۔ افطاری کے دوران ہسپتال کے مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے اس نیک اقدام کو سراہا اور تنظیم کے منتظمین کے لیے دعائیں کیں۔