بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کامیٹرک کے امتحانی سینٹر کا اچانک دورہ، تمام سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کامیٹرک کے امتحانی سینٹر کا اچانک دورہ۔تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں قائم میٹرک کے امتحانی سینٹر کا اچانک دورہ کر کے وہا ں پر طلباء کی حاضری اور سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے امیدواروں کی رول نمبر سپلس اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ انہوں نے سپرنٹنڈنٹ اور نگران عملہ کو ہدایت کی کہ وہ شفاف امتحانات کے انعقاد کیلئے الرٹ رہ کر اپنے فرائض سرانجام دیں اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی و کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائیگا۔

اشتہار
Back to top button