بسم اللہ الرحمن الرحیم

صحت

حکومت پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔آج اسلام آباد میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے تمام صوبائی حکام کی کوششوں کو سراہتے ہوئے پولیو کیسز کی بروقت نشاندہی اور ان کیسز میں منفی رجحان کی تعریف کی۔شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون سے ہی ممکن ہو گا۔

وزیراعظم نے پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی فورسز کے تعاون کو سراہا۔انہوں نے تمام پولیو ڈیٹا کو ڈیجیٹائز کرنے اور سخت نگرانی کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ فروری مہم میں 42.5 ملین بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے گئے۔رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں تین پولیو مہم پلان کا حصہ تھیں، جس میں سے پہلی مہم فروری میںہو چکی ہے، جبکہ دیگر دو اپریل اور مئی کے مہینوں میں ہونگی

اشتہار
Back to top button