
ایکس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء بطور ممبر ضلعی امن کمیٹی خوشاب نامزد
ایکس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء بطور ممبر ضلعی امن کمیٹی خوشاب نامزد ، عوامی ،سماجی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباداور نیک خواہشات کااظہار۔
واضح رہے کہ ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء کا تعلق اتراء سے ہے۔
آپ یہاں کی معزز اتراء فیملی کے قابل فخر سپوت ہیں ۔ اللہ تبارک و تعالی ا کی ذات والا صفات نے آپ کو اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں۔
ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء ہردلعزیز، پروقار ،ملنسار، بردبار، معاملہ فہم اور ہنس مکھ شخصیت کے مالک ہیں۔ موصوف بطور سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب اپنی وکلاء برادری کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دے چکے ہیں اور بطور ہردلعزیز سماجی شخصیت آپ سماجی فلاح و بہود کے لیے بھرپور کوشاں رہتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کو بھرپور عوامی پذیرائی ملی ہے۔
موصوف ضلع خوشاب کے نامورقانون دان ،سابق ایم پی اے ملک محمد حیات اتراء مرحوم کے صاحبزادے ہیں۔ ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء نے اپنی نامزدگی بطور ممبر ڈسٹرکٹ پیس کمیٹی خوشاب ، بارے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوءے کہا ہےکہ انشاءاللہ اپنی ذمہ داریوں کی خوش اسلوبی سے انجام دہی کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کروں گا کیونکہ معاشرے میں امن و امان کا قیام میرے نزدیک درحقیقت سماج کی بہت بڑی خدمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں تمام متعلقہ ارباب بست و کشاد کا بھی تہ دل سے مشکور و ممنون ہوں جنہوں نے مجھےاس ذمہ داری کے قابل سمجھا ۔ ممبر امن کمیٹی ضلع خوشاب ایڈووکیٹ ملک محمد زبیر حیات اتراء نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہمارا پیارا مذہب اسلام امن و آشتی کا درس دیتا ہے اور دین اسلام کی سنہری تعلیمات ہمارے لیے سرچشمہ ءرشد و ہدایت ہیں جن پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں ۔