
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، جوہرآباد/خوشاب کیمپس کی ڈرامیٹکس سوسائٹی کے ایوارڈ یافتہ پنجابی ناٹک "پانی” کی ملکی سطح پر پذیرائی
یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، جوہرآباد/ خوشاب کیمپس کی ڈرامیٹکس سوسائٹی کے ایوارڈ یافتہ پنجابی ناٹک "پانی” کی ملکی سطح پر پذیرائی۔
پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اسلام آباد میں ادارہ پلاک کے تعاون سے انچارج سوسائٹی میڈم حنا دلدار کی زیر نگرانی یونیورسٹی ہذا کے ڈرامے کو انڈس کلچرل فورم کے زیر اہتمام سالانہ ایونٹ "پاکستان کی مادری زبانوں کا ادبی میلہ” میں خصوصی طور پر سٹیج کیا گیا۔ ملک کے طول و عرض سے آئے میلے کے شرکاء اور شائقین کی جانب سے منفرد کہانی اور حقیقت کی خوب صورت عکاسی کرتے اس کھیل کو بے حد پسند کیا گیا۔
حاضرین نے فنکار طالب علموں سمیت ادارے کی کاوشوں کو خوب سراہا۔
ڈراما ٹیم میں ڈرامے کے لکھاری و ہدایت کار عدیل عباس عادل کے علاوہ باقی اداکار کاشف اشرف، سالک اعوان، حامد محمود، سعدیہ ستار، ثنا ارشد، ذیشان منیر، مہوش ملک، شاہد فاروق، کلثوم ،منیبہ نذر، مزمل امین ، رضوان عقیل، محمد شہزاد، آفرین شہزادی، محمد تنویر، حافظ بلال اور عثمان مانی تھے جبکہ پروڈکشن معاونین اسسٹنٹ ڈائریکٹر نذر عباس، حنظلہ یاسر، احسن عثمان، رانا بلال وغیرہ شامل تھے۔
ڈرامیٹکس سوسائٹی یو ای جوہرآباد/ خوشاب کیمپس کی طرف سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹس اینڈ کلچر (پلاک)، انڈس کلچرل فورم اور پی این سی اے اسلام آباد سمیت ایونٹ کے جملہ منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا۔