بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پیلو وینس تھل میں شوٹنگ والی بال میچ کا انعقاد

شوٹنگ والی بال شو میچ کا انعقاد پیلو وینس تھل میں کیاگیا۔

اس موقع پر شائقین کی بہت بڑی تعداد موجودتھی۔ علاقہ تھل کی نامور سماجی ہردلعزیز شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور ٹیچرزراہنما ملک صابر حیسن جسرا نے اس ایونٹ میں خصوصی طورپرشرکت کی۔ چوہدری باسط خوشاب کلب نے میچ جیت لیا۔

کھیلاڑیوں کے بہترین کھیل نے میچ کا مزہ دوبالا کر دیا اور شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

ممتاز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ، نامور شاعرملک میٹم کھوکھر، ملک طاہر اعوان آف بھکھی وادی سون اور حافظ ملک فتح خان سمیت دیگر تمام مہمانوں کی جانب سے کھیلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی گئی۔

اس موقع مہمانان گرامی کی طرف سے تمام انتظامیہ کو اچھا اور کامیاب میچ کروانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

اشتہار
Back to top button