
جشن وڈھلانوالہ مورخہ 24 فروری بمقام وڈھلانوالا منعقد ہوگا
جشن وڈھلانوالہ مورخہ 24 فروری کو بمقام وڈھلانوالا منعقد کیا جائے گا۔ جس میں سیکشن نیزہ بازی ون ڈے مقابلے ہوں گے۔
اس ایونٹ میں ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان، ایڈیشنل کمشنر ملک مشتاق عالم ٹوانہ ، صدر پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب ملک سعد بشیر اعوان، ملک حاجی ہارون احمد بندیال، ملک خالد محمود اولک مینجر نیشنل بینک نورپور تھل، معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ اور ملک ابوبکر جبھانہ خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
سیکشن نیزہ بازی ون ڈے مقابلوں کی ججمنٹ کمیٹی نمبردار ملک غلام قادر کلو ، ملک سلیم اللہ کلو ،ملک تنویر برہان ، ملک احسان قادر مجوکہ اور ملک رب نواز راہداری پر مشتمل ہوگی۔
جشن وڈھلانوالا کمیٹی میں ملک الطاف وڈھل ملک اختر وڈھل ،ملک شمشیر راہداری،ملک شمس الدین وڈھل اور ملک شوکت کلو کے نام شامل ہیں۔
جشن وڈھلانوالا کے کے دوران شائقین میلہ کو گھوڑا ڈانس سے بھی محظوظ کیا جائے گا۔ عوامی تفریح کے اس پروگرام میں معززین علاقہ بھرپور شرکت کریں گے۔
نامور سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کے مطابق عوامی تفریح کےلیے منعقد کئےجانے والے سیکشن نیزہ بازی ون ڈے ایونٹ کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے جشن وڈھلانوالا کی انتظامیہ کمیٹی کے ساتھ علاقائی عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے بھرپور تعاون کیا جائے گا۔