بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

تحصیل نوشہرہ میں احمد آباد کے مقام پر جنگل میں آگ؛ ریسکیو ٹیموں نے 16 گھنٹوں کے فائر فائٹنگ عمل سے آگ پر قابو پا لیا

فائر آپریشن کو سر انجام دینے کے لئے 2 فائر وہیکلز،2 ایمبولینسز ،مقامی ریسکیو رضاکار اور 30 ریسکیو عملہ پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتاہے کہ گزشتہ روز ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو دن 4 بجکر 44 منٹ پر فاریسٹ فائر کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ تحصیل نوشہرہ میں احمد آباد کے مقام پر جنگل میں جھاڑیوں اور درختوں کو آگ لگی ہوئی ہے جوکہ پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ریسکیو اسٹیشن نوشہرہ اور سینٹرل ریسکیو اسٹیشن خوشاب سے ریسکیو ٹیموں نے دشوار گزار راستوں سے ہوتے ہوئے آتشزدگی کے مقام پر رسائی حاصل کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کا عمل شروع کر دیا۔

آگ جنگل کے تقریباً 50 ایکڑ کے ایریا تک پھیلی ہوئی تھی جو کہ تیز ہوا کے سبب تیزی سے پھیل رہی تھی جس کےلئے قریبی ریسکیو ضلع سرگودھا سے مدد کےلئے ایک فائر وہیکل اور تین ریسکیو عملہ پر مشتمل ٹیم نے مقامی ٹیموں کے ہمراہ فائر آپریشن شروع کر دیا ریسکیو ٹیموں نے 16 گھنٹوں کے فائر فائٹنگ عمل سے آگ پر قابو پا کر قیمتی جنگل اور نزدیکی آبادی کو محفوظ کر لیا۔

فائر آپریشن کو سر انجام دینے کے لئے 2 فائر وہیکلز،2 ایمبولینسز ،مقامی ریسکیو رضاکار اور 30 ریسکیو عملہ پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا۔

اشتہار
Back to top button