بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

صاف ستھرا پنجاب؛ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خوشاب کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن "صاف ستھرا پنجاب” کے حوالہ سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی خوشاب کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 82 ملک محمد آصف بھا اعوان اور ملک حمزہ شکیل اعوان نے فیتہ کاٹ کر باقاعدہ افتتاح کر کیا۔

افتتاحی تقریب میں راہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) خوشاب چوہدری شجاع الرحمان ٹیپو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ، سی ای او بلدیہ جوہرآباد حرا جاوید بلوچ ، محمد صائم وارث سینیئر مینجر مانیٹرنگ اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ملک محمد آصف بھاء اعوان اور چوہدری شجاع الرحمان ٹیپو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "صاف ستھرا پنجاب” کے تحت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے جدید اور مربوط نظام کو یقینی بنائے گی۔ یہ منصوبہ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف کے عوامی خدمت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو پنجاب کو ایک صاف، سرسبز اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس موقع پر ٹی ایم ٹی کمپنی کے پروجیکٹ مینجر عرفان بٹ نے رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد آصف بھاء اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ کو تحصیل خوشاب میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایم ٹی کے ورکرز تحصیل بھر میں وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کی تکمیل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ اور ایم پی اے ملک آصف بھاء کی قیادت میں ٹی ایم ٹی کی ستھرا پنجاب میں استعمال ہونے والی تمام تر مشینری اور ٹرانسپورٹ کا مارچ کیا گیا ۔

اشتہار
Back to top button